📢 تازہ ترین تعلیمی خبروں اور تجزیوں کے لیے ابھی بلاگ پے آؤٹس کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہوں!

سبسکرائب کریں!
کھیل اور کھلاڑی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے شکست دیدی

نیویارک(نیوزڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے ہرا دیا.

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ میچز کی طرح نیو یارک کی وکٹ اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب بنی رہی۔

جنوبی افریقہ بیٹرز ابتدا میں تو سنبھل نہ سکے اور بنگلہ دیش کی عمدہ بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے جہاں اسکی 4 وکٹیں 23 رنز پر ہی گر گئیں۔

ایسے میں ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسین نے 79 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کے ٹوٹل کو اس مشکل وکٹ پر 100 سے زائد لے جانے میں مدد کی۔ کلاسین 46 اور ملر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3، تسکین احمد نے 2 جبکہ رشد حسین نے ایک وکٹ لی۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 109رنز بناسکی.


تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سعودی سیکیورٹی گارڈ نے نابینا حاجی کی مدد کی۔ پنجاب کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
Close

ایڈ بلاک کا پتہ چلا!

ہم محنت کے ساتھ آپ سب ناظرین کیلئے نیوز فراہم کرتے ہیں، برائے کرم ایڈ بلاک بند کر دے، شکریہ!