📢 تازہ ترین تعلیمی خبروں اور تجزیوں کے لیے ابھی بلاگ پے آؤٹس کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہوں!

سبسکرائب کریں!
کھیل اور کھلاڑی

پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ سپر8 مرحلے کے لیے کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟

نیویارک(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ2024 کی آخری 2لیگ گیمز میں جیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے سپر8 میں جگہ کو یقینی بنانے کے لیے کافی نہیں ہوگی، کیونکہ پہلے 2میچوں میں عبرتناک شکست کے بعد ٹیم کے لیے سپر8 مرحلے میں کوالیفائی کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے، اور ٹورنامنٹ میں پوزیشن اس وقت ترازو میں جھول رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کم از کم 8 ٹی20 ورلڈ کپ ایڈیشنز میں سے 6 کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے، جس میں 2009 میں چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھی شامل ہے۔ اس کے بعد 2010 اور 2012 میں مسلسل 2سیمی فائنل سے باہر ہوئے اور پھر 2022 میں2007 کے بعد دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچے۔

قومی ٹیم نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ورلڈ کپ2024 کا آغاز ہی ہار سے کیا اور لگاتار 2میچ ہارنے کے بعد ٹیم کا سپر8 مرحلے میں پہنچنے کا راستہ انتہائی کٹھن ہوچکا ہے۔ تاہم، بابر اعظم کی زیرقیادت پہلے امریکا اور پھر بھارت سے ہارنے کے بعد قومی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر انتہائی مختصر دکھائی دے رہا ہے۔

جمعے کو ڈیلاس میں اپنے افتتاحی میچ میں، پاکستان کو ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرنے والے اور شریک میزبان امریکا نے سپر اوور کے ذریعے حیران کن شکست سے دوچار کیا۔ اس ہار کے بعد گزشتہ روز نیو یارک میں قومی ٹیم کے بولرز نے زبردست واپسی کی اور بھارت کو صرف 119رنز پر محدود کردیا، جو ان کے ٹی20 ورلڈ کپ کا اب تک کا سب سے کم اسکور ہے۔ لیکن ہدف کے تعاقب میں بلے بازوں نے نااہلی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ٹیم کو 6رنز کی ذلت امیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سعودی سیکیورٹی گارڈ نے نابینا حاجی کی مدد کی۔ پنجاب کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
Close

ایڈ بلاک کا پتہ چلا!

ہم محنت کے ساتھ آپ سب ناظرین کیلئے نیوز فراہم کرتے ہیں، برائے کرم ایڈ بلاک بند کر دے، شکریہ!