
سعودی وزارت حج اور عمرہ نے ایک سال کی میعاد کے ساتھ ایک سال کے دوران متعدد بار والے عمرہ ویزا کا آغاز کیا ہے، جس کے ذریعے حجاج ہر سال 90 دن تک کے مجموعی قیام کے ساتھ متعدد بار سعودی عرب میں میں داخل ہو سکیں گے، سرکاری سعودی پریس ایجنسی (SPA) نے پیر کو رپورٹ کیا۔
ویزا کی شرائط کے مطابق، ہرسفر سےقبل زائرین کونسک پلیٹ فارم پرمنظور شدہ سروس پیکیج خریدناہوگا،جبکہ نسک ایپ کےذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرنا بھی لازمی ہوگا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر بار سعودی عرب سےروانگی کےبعدویزا معطل ہوجائےگا،جسے آئندہ سفر سے قبل مقررہ شرائط پوری کرنے پر دوبارہ فعال کیا جائے گا۔
تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن کے دوران یکم ذیقعد سے 13 ذی الحج تک ویزا حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق، 2025 میں تقریباً 43 ملین زائرین نے عمرہ ادا کیا۔





