نادرا کی جانب سے Pak-ID ریکور اکاؤنٹ کی بحالی کیلئےمرحلہ وار رہنمائی
نادرا نے Pak-ID ریکور اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے چار سادہ مرحلوں کا طریقہ کار وضع کیا ہے، جس میں شناختی کارڈ نمبر درج کرنے سے لے کر بائیو میٹرک تصدیق تک کے مراحل شامل ہیں۔
نادرا نے ان شہریوں کے لیے ایک سادہ طریقہ کار متعارف کرایا ہے جو اپنا Pak-ID پاس ورڈ بھول جاتے ہیں یا موبائل ایپلیکیشن میں لاگ ان کرنے سے قاصر رہتے ہیں؛ اس عمل کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی کو آسانی سے بحال کیا جا سکتا ہے۔
چار مراحل:
شناختی کارڈ نمبر درج کریں: Pak-ID ایپ کی لاگ ان اسکرین پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور پھر "Forgot Password” (پاس ورڈ بھول گئے) پر ٹیپ کریں۔
ای میل ایڈریس درج کریں: اگر آپ ایپ سے منسلک ای میل بھول گئے ہیں، تو بس اپنا موجودہ اور درست (ایکٹو-Active) ای میل ایڈریس درج کریں اور "Go Ahead” (آگے بڑھیں) پر ٹیپ کریں۔
OTP (ون ٹائم پاس ورڈ) موصول کریں: آپ کی فراہم کردہ ای میل پر ایک ‘ون ٹائم پاس ورڈ’ (OTP) بھیجا جائے گا — اس کوڈ کو ایپ میں درج کریں۔
بائیو میٹرک تصدیق: ہدایات کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کا عمل مکمل کریں، پھر نیا پاس ورڈ درج کریں اور دوبارہ لاگ ان کریں۔
نادرا شہریوں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ درست (ایکٹو) ای میل ایڈریس استعمال کریں اور اپنی لاگ ان معلومات کو محفوظ رکھیں تاکہ Pak-ID ایپ تک بلا تعطل رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔