کرکٹ میں 3 اسٹمپس کیوں ہوتے ہیں؟
کرکٹ کی دنیا کا بڑا میلا جہاں جاری ہے، وہیں پاکستان سمیت دیگر ٹیمیں جیت کے لیے محنت کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
لیکن اکثر لوگ اس طرف بھی غور کرتے ہیں کہ کرکٹ کے کھیل میں وکٹس اور اسٹمپس محض 3 ہی کیوں ہوتے ہیں؟
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے شروعات میں بلے باز وکٹ کے طور پر اسٹول کا استعمال کرتے تھے، جس کا بلے باز نے دفاع کرنا ہوتا تھا۔
جتنی مرتبہ بلے باز دفاع کرتا، اتنی مرتبہ ہی بلے باز کو پوائنٹس ملتے تھے، تاہم اس کے بعد درخت کی ٹہنیوں کو وکٹس کے طور پر استعمال کیا جانے لگا۔
لفظ اسٹمپ وکٹس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹمپس ’دن کے کھیل کے اختتام کی ترجمانی کرتا ہے۔
وکٹس کے تینون اسٹمپس کرکٹ کے میدان میں خاصی اہمیت رکھتے ہیں، اسٹمپس اور اس پر موجود 2 بیلز لکڑی سے بنے ہوتے ہیں، ہر ایک اسٹمپ کی اونچائی 28 انچز ہوتی ہے، جبکہ چوڑائی 1 اعشاریہ 5 انچز۔
تینوں اسٹمپس کی ایک طرف نوکیلی ہوتی ہے، جس سے زمین میں لگنے میں آسانی ہوتی ہے، وکٹ پر تین اسٹمپس موجود ہوتے ہیں آف اسٹمپ، مڈل اسٹمپ اور لیگ اسٹمپ شامل ہیں۔
تاریخی حوالے سے بات کی جائے تو غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ اسٹمپس 1775 میں استعمال ہوئی تھی، اس سے قبل کرکٹ میں 2 اسٹمپس استعمال ہوتے تھے۔
تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔