عائشہ عمر کی والدہ کو ‘بلبلے’ ڈرامہ کیوں پسند نہیں؟
پاکستانی اداکارہ، ماڈل، میزبان اور گلوکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کو ان کا ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ بالکل پسند نہیں ہے۔
اداکارہ حال ہی میں مشہور شو میں بطور مہمان نظر آئیں۔
اس دوران شو کے میزبان تابش ہاشمی نے اداکارہ سے پوچھا کہ ان کی والدہ کو ان کا سب سے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ببلبلے‘ کیوں پسند نہیں؟ ناپسندیدگی کی وجہ کیا ہے؟
عائشہ عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب نجی ٹی وی چینل پر ڈرامہ بلبلا نشر ہوا تو اس دوران ڈرامے کی کاسٹ میں صرف میں، نبیل اور محمود صاحب تھے، میری والدہ نے کہا کہ چھوڑو یہ ڈرامہ، میں نے تمہیں یہ کرنا نہیں سکھایا۔ .
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامے میں خواتین کے کردار کم اور مرد کردار زیادہ تھے، میری والدہ کو بھی اس پر اعتراض تھا، پھر جب اداکارہ حنا دلپذیر نے اس ڈرامے میں کام کرنا شروع کیا تو یہ ڈرامہ میری والدہ کے لیے قدرے قابل قبول ہوگیا۔
مزید: شوبز