📢 تازہ ترین تعلیمی خبروں اور تجزیوں کے لیے ابھی بلاگ پے آؤٹس کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہوں!

سبسکرائب کریں!
شوبز

عروہ اور فرحان: شادی کے 7 سال بعد بچے کی توقع

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنے پہلے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کردیا۔

جوڑے نے گزشتہ رات انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دونوں اداکاروں نے سیاہ لباس پہنے ہوئے تھے۔

یہ تصویر کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی ایوارڈ تقریب کی ہے، جوڑے نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ اعلان کرنے کے علاوہ کہا کہ وہ جلد ہی دو سے تین ہونے والے ہیں۔

عروہ اور فرحان سعید نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘آج رات ہم 3 ہیں، ماشاء اللہ’۔

دونوں کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی جب کہ مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور اداکار جوڑے کی تصویر کے نیچے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔

مبارکباد کے ساتھ عروہ اور فرحان کے لیے اداکاراؤں نے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

عروہ کی بہن ماورہ نے پوسٹ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور ماشاءاللہ لکھا، ساتھ ہی اداکارہ صبور علی اور ایمن خان نے بھی مبارکباد کے ساتھ اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ متھیرا کے ساتھ کنزہ ہاشمی اور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے بھی پوسٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ دونوں کے لیے بہترین خبر ہے۔

اداکارہ یشما گل نے کمنٹ میں لکھا کہ ‘میری آنکھیں خوشی سے بھری ہوئی ہیں، ماشاء اللہ’۔

اس کے علاوہ سارہ خان، منال اور زارا نور عباس نے بھی اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی، بعد ازاں 2020 کے آخر میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس بارے میں براہ راست بات نہیں کی۔

پچھلے تین سالوں میں دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ساتھ لی گئی تصویر بھی پوسٹ نہیں کی۔

تاہم اس سال عید الفطر پر جوڑے نے اپنی تصاویر شیئر کرکے تمام افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔


تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سعودی سیکیورٹی گارڈ نے نابینا حاجی کی مدد کی۔ پنجاب کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
Close

ایڈ بلاک کا پتہ چلا!

ہم محنت کے ساتھ آپ سب ناظرین کیلئے نیوز فراہم کرتے ہیں، برائے کرم ایڈ بلاک بند کر دے، شکریہ!