📢 تازہ ترین تعلیمی خبروں اور تجزیوں کے لیے ابھی بلاگ پے آؤٹس کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہوں!

سبسکرائب کریں!
پاکستانخبریں

بجٹ 2024-25،موبائل فون کالز بھی مہنگے

وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔حکومت کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جائے،موبائل فون کالز پر 75 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویزبھی سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں نان فائلرزکی موبائل فون سمز بلاک کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔دوسری جانب مالی سال 2024 میں ملک میں آئی ٹی کمپنیوں کی تعداد 20 ہزار ہو گئی۔

گزشتہ روزوزارت خزانہ میں اقتصادی سروے جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ٹی کی برآمدات 2283ملین ڈالر رہی جبکہ 1996کاتجارتی سرپلس دیکھنے میں آیا۔فری لانسرز نے 350ملین ڈالرز کی ترسیلات زر بھیجیں اور ٹیلی کام کے صارفین کی تعداد بڑھ کر194.6ملین ہو گئی۔ ملک بھر میں آئی ٹی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

موبائل فونز پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

دوسری جانب مالی سال 2024 میں درآمدات 43.4ارب ڈالر جبکہ برآمدات 25.7ارب ڈالر رہیں۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارہ 17.7فیصد،حسابات جاریہ کا خسارہ 0.2فیصد رہا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 23.8ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں جبکہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔


تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
پنجاب کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
Close

ایڈ بلاک کا پتہ چلا!

ہم محنت کے ساتھ آپ سب ناظرین کیلئے نیوز فراہم کرتے ہیں، برائے کرم ایڈ بلاک بند کر دے، شکریہ!