وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کردیا ہے ،بجٹ میں سولر پینلز سستے ہوگئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق جٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے موبائل فونز، درآمدی گاڑیوں، سیمنٹ، لوہے اور سگریٹ پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، جبکہ سولر پینل انڈسٹری کو درآمدات پر دی گئی چھوٹ برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے ان اشیا کی قیمتوں میں فرق پڑے گا۔
وزیر خزانہ نے 8.5 کھرب خسارے پر مشتمل 18 کھرب 87 ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ پیش کیا ہے، جبکہ ٹیکس ہدف 12.97 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔