📢 تازہ ترین تعلیمی خبروں اور تجزیوں کے لیے ابھی بلاگ پے آؤٹس کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہوں!

سبسکرائب کریں!
کھیل اور کھلاڑی

آئی ایم ایف سے ڈیل کے لیے شرط تھی کہ امریکا سے ہارا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی گفتگو وائرل

کراچی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر اپنے تاثرات بیان کیے ہیں۔

امریکا کے خلاف پاکستان کے کھیلے گئے میچ میں شرمناک شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مذاق کے سے انداز میں کہنا تھا کہ پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول کے لیے بات چیت چل رہی ہے اور ان کی شرط تھی کہ پاکستان کو امریکا سے کرکٹ میچ ہارنا ہے اس لیے ہم ہار گئے۔

آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ آپ نے امریکا سے ہارنا ہے۔
مراد علی شاہ۔#PakVsInd

pic.twitter.com/4H1tYvFJKa

— Arslan Baloch (@balochi5252) June 9, 2024

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ شرط تو امریکا سے ہارنے کی تھی لیکن ہم انڈیا سے بھی ہار گئے تو کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ یہ بات ایک صوبے کا وزیراعلیٰ کہہ رہا ہے اس لیے اس کو مذاق نہ سمجھیں۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ انڈیا سے ہارنا کس کی شرط تھی؟

انڈیا سے ہارنا کس کی شرط تھی ؟ https://t.co/qQvRShqWEL

— ZahidUllahkhan (@zahidkhan_pak) June 9, 2024

مہتاب احمد لکھتے ہیں کہ امریکا سے جان بوجھ کر ہارنے کی بات ایک صوبے کا وزیراعلیٰ کر رہا ہے اس لیے اس بات کو مذاق میں نہیں لیا جا سکتا۔

یہ کوئی عام آدمی بات نہیں کر رھا
یہ ملک کے ایک بڑے اہم صوبے کا وزیر اعلی ھے۔ اسکی بات کو مذاق میں نہیں لیا جا سکتا https://t.co/68ODE3o5EY

— Mehtab Ahmed (Pti)❤ (@MehtabA17428557) June 9, 2024

ایک ایکس صارف نے مراد علی شاہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہمیں یہ شکست بھول کر اگلی شکست کا انتظار کرنا چاہیے۔

ہار جیت کھیل کا حصہ ہے
ہمیں یہ شکست بھی بھول کر اگلی شکست کا انتظار کرنا چاہیئے! https://t.co/fmFEMBnH5s

— Ghazanfar iqbal (@peaceforcahnge) June 9, 2024

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی تھی۔

امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف دیا تھا جس پر قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی۔ امریکا کو آخری اوور میں فتح کے لیے 15 رنز چاہیے تھے لیکن وہ 14 بنا سکی اور یوں میچ ٹائی ہوگیا۔

پاکستان کی جانب سے سپر اوور محمد عامر نے کرایا اور امریکا نے 18 رنز بنا کر پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستان سپر اوور میں 13 رنز ہی بنا سکا۔


تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سعودی سیکیورٹی گارڈ نے نابینا حاجی کی مدد کی۔ پنجاب کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
Close

ایڈ بلاک کا پتہ چلا!

ہم محنت کے ساتھ آپ سب ناظرین کیلئے نیوز فراہم کرتے ہیں، برائے کرم ایڈ بلاک بند کر دے، شکریہ!