📢 تازہ ترین تعلیمی خبروں اور تجزیوں کے لیے ابھی بلاگ پے آؤٹس کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہوں!

سبسکرائب کریں!
موسم

ملک بھر میں 12 اور 13 جون کو شدید گرمی کاامکان ، الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں 12 اور 13 جون کوموسم شدید گرم،دن کا درجہ حرارت 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق۔ عوام گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

شام /رات میں گلگت بلتستان ، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

سب سے زیادہ بارش دیر بالائی میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 48، سبی، نور پور تھل، ڈی جی خان، بھکر 47، اوکاڑہ، کوٹ ادو، قصور، لیہ، جھنگ اور دادو میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔بدھ روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کا امکان۔


تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سعودی سیکیورٹی گارڈ نے نابینا حاجی کی مدد کی۔ پنجاب کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
Close

ایڈ بلاک کا پتہ چلا!

ہم محنت کے ساتھ آپ سب ناظرین کیلئے نیوز فراہم کرتے ہیں، برائے کرم ایڈ بلاک بند کر دے، شکریہ!