اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی بجٹ 2024-25 ،ٹیکس وصولیاں بڑھانے کا حکومتی پلان تیار، نئےمالی سال کے دوران ایف بی آر انفور سمینٹ کے ذریعے ٹیکس آمدنی بڑھانے کا فیصلہ، آئندہ مالی سال غیرضروری ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا منصوبہ ہے،
ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اورکسٹمز ڈیوٹیزکی مد میں ٹیکس چھوٹ ختم ، ٹیکسوں کی شرح میں ردوبدل کے ذریعےٹیکس آمدنی بڑھانے کے اقدامات کیےجائیں گے
پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کےنفاذسےٹیکسز میں اضافہ کرنے کا پلان ہے، بجٹ میں ایف بی آر وصولیاں بڑھانےکیلئے ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھائے گا، درآمدات میں اضافے سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھیں گی، نئےمالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پراضافی ٹیکس لگانےکا منصوبہ ہے،آئندہ مالی سال ریٹیل سیکٹرکو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کاپلان ہے
ایف بی آرٹیکس نیٹ سے باہر شعبوں سے ٹیکس وصولیاں کرے گا، بجٹ میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر اضافی ٹیکس لگانے کا منصوبہ تیار،نئےمالی سال ایف بی آرکورواں مالی سال کےمقابلے میں ٹیکسز میں بڑا اضافہ کرنا ہوگا،رواں سال کے مقابلے نئے مالی سال 4 ہزار ارب روپے کے قریب اضافی ٹیکس جمع کرنا ہوگا، ایف بی آرکو اگلے مالی سال ملکی تاریخ کا سب سےزیادہ ٹیکس اکھٹا کرنےکا ٹاسک دیا جائے گا۔
تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔