پی ٹی اے نے پاکستان میں فری موبائل رجسٹریشن کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری کی، تفصیلات…
بیرون ملک مقیم پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کے موبائل ڈیوائسز کی عارضی رجسٹریشن کا نظام مکمل طور پر کام کر رہا ہے اور جو لوگ پاکستان کا سفر کر رہے ہیں وہ ایک مخصوص وقت کیلئے اپنے موبائل فون استعمال کر سکتے ہیں۔
عارضی رجسٹریشن کی سہولت زائرین کے لیے 3 ماہ تک پرسنل موبائل فونز کی ٹیکس فری رجسٹریشن کی اجازت دیتی ہے۔
حالیہ اپ ڈیٹ میں، ریگولیٹری اتھارٹی نے ذکر کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی یا غیر ملکی شہری ملک میں اپنی آمد کی تاریخ سے 120 دن تک اپنے موبائل فون رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
جو لوگ خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پاسپورٹ، سی این آئی سی، این آئی سی او پی جیسے اپنے کاغاذات کا استعمال کرتے ہوئے درخواست دیں۔
PTA نے عارضی رجسٹریشن سہولت نظام کو استعمال کرنے کے لیے DIRBS سسٹم کے طریقہ کار کا اشتراک کیا۔
پی ٹی اے ٹیکس ادا کیے بغیر موبائل فون رجسٹر کرنے کے لیے:
اگر آپ پی ٹی اے ٹیکس ادا کیے بغیر اپنے موبائل فون کو رجسٹر کرنا چاہتے ہیں تو آپ dirbs.pta.gov.pk/drs پر فراہم کردہ گائیڈ پر عمل کر سکتے ہیں۔
نیچے سائن اپ پر جائیں اور اکاؤنٹ بنائیں
عارضی رجسٹریشن کا انتخاب کریں اور آگے بڑھیں۔
پاس ورڈ اور پرسنل تفصیلات کے ساتھ فارم جمع کروائیں اور جمع پر کلک کریں۔ یہ تفصیلات وہی ہونی چاہئیں جو درخواست گزار نے امیگریشن کے لیے استعمال کی تھیں۔
آپ کو تصدیق کے لیے ای میل اور ایس ایم ایس وصول ہو گا۔ ایس ایم ایس/ای میل کے لنک پر عمل کر کہ اپنا اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کریں۔
اپنی لاگ آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ساتھ پورٹل پر جائیں، اور آپ کو ایک اعلامیہ فارم نظر آئے گا، اور شرائط و ضوابط کر کہ آگے بڑھیں۔ ’اوورسیز پاکستانیوں/غیر ملکی شہریوں کے لیے عارضی رجسٹریشن‘ پر کلک کریں۔
پاکستان سے روانگی کی تاریخ اور واپسی کی تاریخ کے ساتھ شناختی کارڈ نمبر/پاسپورٹ نمبر درج کریں۔ موبائل نیٹ ورک آپریٹر درج کریں، اور چھ ہندسوں کا OTP جنریٹ کریں، جسے آپ کو OTP سیکشن میں OTP درج کرنے کے بعد آپ کا اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کر دیا جائے گا۔
تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔