📢 تازہ ترین تعلیمی خبروں اور تجزیوں کے لیے ابھی بلاگ پے آؤٹس کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہوں!

سبسکرائب کریں!
ٹیک اور ٹیلی کامخبریں

پنجاب میں سائبر کرائم پر 3 ماہ سے 14 سال تک قید، وجہ جانیں؟

لاہور – پنجاب میں سائبر کرائم ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا گیا جس کے تحت 3 ماہ سے 14 سال تک قید کی سزا ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پہلی بار صوبائی سائبر کرائم ایجنسی بنانے کے لئے ’پنجاب سائبر کرائم کنٹرول ایکٹ 2024‘ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جو ابتدائی منظوری کے لئے پنجاب کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ایکٹ 2024 کے تحت سائبر ٹیررازم، چائلڈ پورنو گرافی، جنسی استحصال نا قابل ضمانت جرم ہونگے، متاثرہ شخص اورگواہ کو پروٹیکشن فراہم کی جائیگی، ایکٹ کے تحت سائبر کرائم ایجنسی بھی بنے گی جبکہ سائبر کرائم پر 3 ماہ سے 14سال تک قید کی سزا ہوگی۔ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لئے علیحدہ عدالتیں ہونگی، اس سے قبل سائبر کرائم کے حوالے سے وفاق نے ’پیکا ‘ ایکٹ بنایا تھا جو اس وقت نافذ العمل ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع کا بتانا ہے کہ محکمہ داخلہ کے ماتحت اس سائبر کرائم ایجنسی اور قانون کا مقصد انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے تمام ممنوعہ اقدامات سے بچاﺅ ہے اور ایکٹ کے ذریعے صوبائی حکومت انفارمیشن سسٹم سے متعلقہ جرائم کی تحقیقات جبکہ پراسیکیوشن ٹرائل کرسکے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ قانون کسی ڈیٹا یا انفارمیشن سسٹم تک غیر قانونی رسائی، بچوں کی جنسی حراسگی کے متعلق مواد، ڈارک ویب، ڈیٹا کو نقصان پہنچانے، الیکٹرانک اور فنانشل فراڈ، جنسی حوالے سے واضح طرز عمل، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، غیر قانونی انٹرسیپشن، غیر مطلوبہ معلومات تک رسائی، غیر قانونی طور پر ڈیٹا یا اس کی ٹرانسمیشن کی کاپی کرنے والوں پر لاگو ہوگا۔اس کے علاوہ سائبر ٹیررازم، نفرت انگیز تقاریر، دہشتگردی کے لیے ریکروٹمنٹ، فنڈنگ اور پلاننگ، الیکٹرانک جعل سازی اور فراڈ، غیر قانونی طور پر موبائل سم کا اجرا، چائلڈ پورنو گرافی، بچوں کی تجارت اور ان کا جنسی استحصال، اغوا کے لئے معلومات کا ن استعمال، بچوں کی غیر قانونی سمگلنگ، سائبر غنڈہ گردی، سائبر سپیمنگ اور جعلسازی کرنے والوں پر بھی پنجاب سائبر کرائم ایکٹ 2024 لاگو ہوگا۔


تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سعودی سیکیورٹی گارڈ نے نابینا حاجی کی مدد کی۔ پنجاب کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
Close

ایڈ بلاک کا پتہ چلا!

ہم محنت کے ساتھ آپ سب ناظرین کیلئے نیوز فراہم کرتے ہیں، برائے کرم ایڈ بلاک بند کر دے، شکریہ!