📢 تازہ ترین تعلیمی خبروں اور تجزیوں کے لیے ابھی بلاگ پے آؤٹس کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہوں!

سبسکرائب کریں!
خبریں

حکومت کا سوشل میڈیا پر قرآن پاک کے مستند ترجمہ کی نگرانی کا فیصلہ

حکومت نے سوشل میڈیا پر قرآن پاک کے مستند ترجمے کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے قرآن پاک کا مستند نسخہ مرتب کیا ہے، اس نسخے کی منظوری صوبائی قرآن بورڈ سے دی جائے گی، کچھ لوگ سوشل پر اپنی خواہش کے مطابق قرآن پاک کا ترجمہ بھی کر رہے ہیں۔ میڈیا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) وزارت مذہبی امور کے ساتھ مل کر اس عمل کی جانچ کرے گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قرآن پاک کا مستند ترجمہ ہر ضلع اور ہر تحصیل تک پہنچایا جائے گا‘ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ یہ فرض ہے، ہم اسے پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ اس سلسلے میں بہت اچھا کام کیا ہے، ہم قرآن پاک کی حفاظت کے لیے پہلے ہی سرگرم ہیں۔ قرآن پاک کی حفاظت ہمارا دینی فریضہ ہے، مفتی عبدالشکور نے کہا کہ قرآن پاک کا جو ترجمہ ہو چکا ہے اس پر سب متفق ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سعودی سیکیورٹی گارڈ نے نابینا حاجی کی مدد کی۔ پنجاب کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
Close

ایڈ بلاک کا پتہ چلا!

ہم محنت کے ساتھ آپ سب ناظرین کیلئے نیوز فراہم کرتے ہیں، برائے کرم ایڈ بلاک بند کر دے، شکریہ!