📢 تازہ ترین تعلیمی خبروں اور تجزیوں کے لیے ابھی بلاگ پے آؤٹس کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہوں!

سبسکرائب کریں!
شوبز

گپی گریوال کی نئی فلم ‘جنے لاہور نئیں ویکھیا’ کی شوٹنگ لاہورمیں کرنے کا اعلان

لاہور: بھارتی پنجابی فلموں کے پروڈیوسر اداکار اور گلوکار گپی گریوال جلد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے پاکستان آئیں گے۔

پنجابی فلموں کے مشہور اداکار گپی گریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم ’جنے لاہور نئیں ویکھیا‘ کی شوٹنگ لاہور میں کریں گے۔

گپی گریول نے اداکارہ و میزبان وینا ملک کے شو میں ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ جلد اپنی فلم کی شوٹنگ کیلئے پاکستان آنے والے ہیں۔

وینا ملک نے گپی گریوال سے سوال کیا کہ کیا وہ پاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں؟ جس پر پھارتی اداکار نے پاکستان میں نئی فلم کی شوٹنگ کا اعلان کیا تاہم اس فلم کے حوالے سے دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

گپی گریوال نے اپنی اداکاری کا آغاز 2010 میں پنجابی فلم ’میل کرادے ربا‘ سے کیا تھا جو کامیاب ہوئی اس کے بعد اداکار نے کئی پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’کیری آن جٹا‘، ’جٹ جیمز بانڈ‘، ’لکی دی ان لکی سٹوری‘ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی ستارے پاکستان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرچکے ہیں اور یہاں آنے کی خواہش رکھتے ہیں حال ہی میں اداکارہ سونم باجوہ نے بھی پاکستان آنے کیلئے دلچسپی ظاہر کی تھی۔


تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سعودی سیکیورٹی گارڈ نے نابینا حاجی کی مدد کی۔ پنجاب کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
Close

ایڈ بلاک کا پتہ چلا!

ہم محنت کے ساتھ آپ سب ناظرین کیلئے نیوز فراہم کرتے ہیں، برائے کرم ایڈ بلاک بند کر دے، شکریہ!