درختوں کو سفید رنگ کیوں کیا جاتا ہے؟
گاڑی میں سفر کرتے ہوئے یا پیدل چلتے ہوئے، آپ نے سڑک کے کنارے ایسے درخت دیکھے ہوں گے جن کے نچلے حصے سفید رنگ کے تھے۔
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ درختوں کو سفید کوٹ کیوں دیا جاتا ہے؟
درختوں پر اس کے کیا فوائد یا اثرات ہوتے ہیں؟
عام طور پر یہ سفید رنگ درختوں کے تنے پر نظر آتا ہے اور اس کے پیچھے کی وجہ (یا وجوہات) بھی کافی دلچسپ ہوتی ہیں۔ اس پر یقین کرنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن یہ ایک سائنسی وجہ سے کیا جاتا ہے۔
چونے کا استعمال درختوں کو پینٹ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے اور ایسا کرتے ہوئے چونا درخت کے ہر نچلے حصے تک پہنچ جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے درخت اپنی عمر میں اضافہ کرتے ہوئے کیڑوں یا دیمک سے تحفظ حاصل کرتے ہیں۔
چونا درخت کی اوپری سطح کی حفاظت کرتا ہے اور چھال آسانی سے نہیں ٹوٹتی۔ درخت پر سفید پینٹ کے استعمال کا ایک اور فائدہ کارنیل یونیورسٹی کے ماہرین نے بھی بتایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سفید رنگ درخت کی جڑوں کو سورج کی شعاعوں سے بچاتا ہے جب کہ بعض ممالک میں اسے سڑک کے نشان کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
جن ممالک میں سٹریٹ لائٹس نہیں ہیں وہاں سڑک کے کنارے درختوں پر سفید پینٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ چنانچہ جب گاڑی کی روشنی درخت پر پڑتی ہے تو درخت کی واضح شناخت ہوجاتی ہے۔
تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔