📢 تازہ ترین تعلیمی خبروں اور تجزیوں کے لیے ابھی بلاگ پے آؤٹس کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہوں!

سبسکرائب کریں!
پاکستان

سعودی عرب نے 2024 کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

ریاض: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے آئندہ حج 2024 کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قبل از حج پروازیں 9 مئی 2024 کو شروع ہونے والی ہیں۔

حج کے بعد؛ بعد از حج پروازیں 20 جون سے شروع ہوں گی۔

عازمین کو سعودی عرب لے جانے والی پروازیں 10 جون تک آتی رہیں گی۔

عازمین کی یقیناََ اپنے ممالک کی واپسی کا عمل 20 جون سے شروع ہوگا، آخری حج پرواز 21 جولائی 2024 کو روانہ ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سمیت مختلف ممالک کی ایئرلائنز یکم جنوری 2024 تک حج سے قبل اور بعد از حج پروازوں سے متعلق درخواستیں جمع کر سکتی ہیں۔

یہ شیڈولنگ سالانہ حج 2024 کی تیاریوں کا ایک اہم حصہ ہے۔


تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سعودی سیکیورٹی گارڈ نے نابینا حاجی کی مدد کی۔ پنجاب کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
Close

ایڈ بلاک کا پتہ چلا!

ہم محنت کے ساتھ آپ سب ناظرین کیلئے نیوز فراہم کرتے ہیں، برائے کرم ایڈ بلاک بند کر دے، شکریہ!