پنجاب نے مفت وائی فائی پروگرام کو مزید شہروں تک پھیلا دیا۔
پنجاب کے مفت وائی فائی اقدام میں نمایاں توسیع دیکھنے میں آئی ہے، سروس اب متعدد شہروں میں 230 سے زیادہ مقامات پر دستیاب ہے۔ یہ ترقی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے مزید مربوط صوبے کے وژن کے مطابق ہے۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق لاہور، قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں 230 سے زائد مقامات پر مفت وائی فائی سروس کی فراہمی شروع کردی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب میں وائی فائی سروس کا دائرہ کار مسلسل بڑھ رہا ہے۔
سیف سٹی ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 200، قصور میں 10، شیخوپورہ میں 15 اور ننکانہ صاحب میں 5 پوائنٹس پر وائی فائی سروس فراہم کی جارہی ہے، 3 ماہ میں 7.7 ملین صارفین نے 111 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فری انٹرنیٹ سہولت سے تعلیم، کاروبار اور سماجی رابطوں میں مدد مل رہی ہے، پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنا رہے ہیں،مفت وائی فائی سروس اس سمت میں ایک اہم قدم ہے، شہری وائی فائی سروس سے استفادہ کر کے اپنی روزمرہ زندگی کو آسان بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم آن لائن اپلائی کریں: مریم نواز
تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔