📢 تازہ ترین تعلیمی خبروں اور تجزیوں کے لیے ابھی بلاگ پے آؤٹس کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہوں!

سبسکرائب کریں!
خبریںصحت

کراچی شوکت خانم اسپتال کا افتتاح اسی سال متوقع ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو کہا کہ کراچی شوکت خانم کینسر ہسپتال کا افتتاح 2023 کے آخر تک کر دیا جائے گا۔

ٹوئٹر پر عمران خان نے تعمیراتی سائٹ کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ تعمیراتی صنعت کو درپیش تمام چیلنجز اور کینسر کے آلات کی درآمد میں مشکلات کے باوجود ماشاء اللہ شوکت خانم کراچی رواں سال کے آخر میں افتتاح کردیا جایگا۔

ایس کے ایم ٹی کراچی کا رقبہ لاہور سے دوگنا ہوگا اور اس میں کینسر کے جدید آلات بھی ہوں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نے 2016 میں کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے علاقے میں واقع اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

شوکت خانم میموریل ٹرسٹ جو کہ وزیراعظم عمران خان کی والدہ کی یاد میں قائم کیا گیا تھا جو 1985 میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئی تھیں، اور پورے پاکستان میں متعدد ہسپتال، لیبارٹریز اور تحقیقی مراکز قائم کیے ہیں۔

مزید پڑھیں!

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سعودی سیکیورٹی گارڈ نے نابینا حاجی کی مدد کی۔ پنجاب کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
Close

ایڈ بلاک کا پتہ چلا!

ہم محنت کے ساتھ آپ سب ناظرین کیلئے نیوز فراہم کرتے ہیں، برائے کرم ایڈ بلاک بند کر دے، شکریہ!