📢 تازہ ترین تعلیمی خبروں اور تجزیوں کے لیے ابھی بلاگ پے آؤٹس کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہوں!

سبسکرائب کریں!
اسلامو فوبیاانٹرنیشنلپاکستان

برطانیہ ‘حجاب کی طاقت’ کے اعزاز میں اپنی نوعیت کا پہلا مجسمہ نصب کرے گا

برطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی ستائش کیلئے اگلے ماہ اسٹیل کا ایک مجسمہ ‘حجاب کی طاقت’ نصب کیا جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ مجسمہ دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں نصب ہوگا۔

اس مجسمے کو لیوک پیری نے ڈیزائن کیا ہے جسے اکتوبر میں ویسٹ مڈلینڈ کے علاقے اسمتھ وک میں رکھا جائے گا۔

اسٹیل کا یہ مجسمہ 5 میٹر لمبا اور ایک ٹن کے قریب وزنی ہے، کہا جا رہا ہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مجسمہ ہے۔

اس فن پارے کو ’حجاب کی طاقت‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں ایک مسلم خاتون کو حجاب میں دکھایا گیا ہے۔

مجسمے کے نیچے یہ الفاظ کندہ ہیں کہ ’یہ عورت کا حق ہے کہ وہ اپنے پہننے کیلئے کچھ بھی منتخب کرے، اسے محبت اور اکرام دیا جائے‘۔

مجسمہ ساز لیوک پیری نے کہا کہ ’حجاب کی طاقت‘ ایسا فن پارہ ہے جو اسلامی عقیدے سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کی نشاندہی کرتا ہے جو حجاب لیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری کمیونٹی کا وہ طبقہ ہے جس کی نمائندگی بہت کم ہے لیکن یہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔


تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سعودی سیکیورٹی گارڈ نے نابینا حاجی کی مدد کی۔ پنجاب کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
Close

ایڈ بلاک کا پتہ چلا!

ہم محنت کے ساتھ آپ سب ناظرین کیلئے نیوز فراہم کرتے ہیں، برائے کرم ایڈ بلاک بند کر دے، شکریہ!