لاہور پولیس نے ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان کو گرفتار کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق گرین ٹاﺅن پولیس نے دیر رات تک کھلے رہنے والے سنوکر کلب پر چھاپہ مارا جس دوران احسن رمضان کو بھی حراست میں لیا گیا ۔اس سارے واقعہ کو ورلڈ چیمپئن احسن رمضان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بیان کیا ہے۔
احسن رمضان کا کہناتھا کہ پنجاب پولیس نے بہت زیادہ عزت سے نوازا، محنت کی اور پاکستان کیلئے ایشین چیمپئن شپ جیت کر لایا، ایک ٹور کیلئے اکیڈمی میں پریکٹس کر رہا تھا ، پولیس والے آئے اور بہت زیادہ بدتمیزی کی ، کہا کہ کلب بند کر دو، کلب میں لوگوں نے بتایا کہ یہ ورلڈ چیمپئن ہیں، انہوں نے کہا، "یہ تم نے اپنے لیے کیا ہے۔”
تو انہوں نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن بناہے تو اپنے لیے بنا ہے ، مجھے بہت زیادہ دکھ ہوا یہ سن کر ، ہم نے کہا کہ کلب تو نہیں بند کر سکتے ،بتائیں کیا کریں، تو انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ پولیس سٹیشن چلیں ، وہاں جاکر انہوں نے ہماری چیزیں بھی لے لیں اور بیلٹ بھی اتروا دی
احسن رمضان کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے وطن کی بہتری کے لیے کام کیا ہے اور میں کامیاب رہا ہوں لیکن مجھے یہ کیسے معلوم ہوتا کہ میں اپنے ہی ملک میں ذلت برداشت کروں گا۔
میری وزیراعظم اور آئی جی سے التجا ہے کہ اس پر نوٹس لیں، کیونکہ سنوکر ایسی گیم ہے جو یتیم ہو گئی ہے ۔
تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔