📢 تازہ ترین تعلیمی خبروں اور تجزیوں کے لیے ابھی بلاگ پے آؤٹس کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہوں!

سبسکرائب کریں!
انٹرنیشنلپاکستانخبریں

خواتین عمرہ زائرین کا لباس کیسا ہو؟ سعودی حکام نے ضوابط جاری کردیے

سعودی حکام کی جانب سے خواتین عمرہ زائرین کے لباس کے حوالے سے چند ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی ہے جس میں حکام نے اپنے نئے قوانین کو واضح کیا ہے۔

مقدس لباس کے دائرے میں، عمرہ کا سفر کرنے والی خواتین کے لیے احرام اور روایتی لباس کے درمیان فرق واضح ہو جاتا ہے۔ #Makkah_in_Our_Hearts pic.twitter.com/DNVj1j8it7
— وزارت حج و عمرہ (@MoHU_En) ستمبر 12، 2023

ان قوانین میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سفر کرنے والی خواتین کے لباس سے متعلق تین قواعدوضوابط جاری کیے گئے ہیں۔

  • لباس چوڑا اور ڈھیلا ہونا چاہیے
  • اس میں کوئی آرائشی عناصر(سجاوٹ) نہیں ہونے چاہئیں
  • لباس پورے جسم کو ڈھانپے

حکام نے خواتین کو تنگ اور ہلکا لباس زیب تن کرنے کی بھی ممانعت کی ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق خواتین کسی بھی لباس میں عمرہ کے لیے مسجد الحرام جا سکتی ہیں بشرط یہ کہ وہ لباس ان تینوں تقاضوں کو پورا کرتا ہو۔


تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سعودی سیکیورٹی گارڈ نے نابینا حاجی کی مدد کی۔ پنجاب کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
Close

ایڈ بلاک کا پتہ چلا!

ہم محنت کے ساتھ آپ سب ناظرین کیلئے نیوز فراہم کرتے ہیں، برائے کرم ایڈ بلاک بند کر دے، شکریہ!