📢 تازہ ترین تعلیمی خبروں اور تجزیوں کے لیے ابھی بلاگ پے آؤٹس کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہوں!

سبسکرائب کریں!
پاکستان

پاکستان ریلوے نے موسم سرما کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ریلوے نے موسم سرما کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق اتوار، 15 اکتوبر 2023 سے پورے ملک میں ہو گا۔

اس ٹائم ٹیبل میں، کئی ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہیں۔ ایک اہم تبدیلی خیرپور ریلوے اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس (٤٥up) کے لیے ایک نیا اسٹاپ دیا گیا، جو خطے میں مسافروں کو بہتر رسائی فراہم کرتا ہے۔

مزید برآں، کئی ٹرینوں کےعارضی اسٹاپ کو مستقل کر دیا گیا ہے۔

علامہ اقبال ایکسپریس (9 Up/10 Dn) اب لودھراں ریلوے اسٹیشن پر رکے گی، جب کہ کوئٹہ ایکسپریس ٹوبہ ٹیک سنگھ ریلوے اسٹیشن پر رکے گی۔

کچھ ٹرینوں کے سٹاپ دورانیہ کو بڑھا دیا گیا ہے جن میں گرین لائن (5Up/6Dn)، پاک بزنس ایکسپریس (33Up/34Dn) کا روہڑی ریلوے اسٹیشن، موسیٰ پاک ایکسپریس (115Up/116Dn) کا خانیوال،تھل ایکسپریس (129Up/130Dn) کا کندیاں ریلوے اسٹیشن پر دئیے گئے اسٹاپ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح جن ٹرینوں کی روانگی کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ان میں تیز گام(7Up)، علامہ اقبال ایکسپریس (9Up/10Dn) کراچی ایکسپریس(15Up/16Dn)، ملت ایکسپریس(17Up)، پاکستان ایکسپریس (45Up)، رحمان باباایکسپریس (47Up)، راوی ایکسپریس(121Up)، تھل ایکسپریس (129Up)، کوہاٹ ایکسپریس (133Up)، چناب ایکسپریس (135Up)، مہران ایکسپریس(150Dn)، نارووال پسنجر(211Up/212 Dn)، شاہین پسنجر (225Up/226Dn)، راولپنڈی پسنجر(268Dn) اور میانوالی ایکسپریس (148Dn) شامل ہیں۔

مسافروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ مخصوص روانگی اور آمد کے اوقات کے لیے اپ ڈیٹ کردہ ٹائم ٹیبل سے مشورہ کریں، کیونکہ یہ تبدیلیاں اس آنے والے اتوار سے لاگو ہوں گی۔

پاکستان ریلوے پورے موسم سرما میں موثر اور آسان سفری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


تمام تازہ ترین نیوز کے لیے ہمارے گوگل نیوز چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
سعودی سیکیورٹی گارڈ نے نابینا حاجی کی مدد کی۔ پنجاب کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ
Close

ایڈ بلاک کا پتہ چلا!

ہم محنت کے ساتھ آپ سب ناظرین کیلئے نیوز فراہم کرتے ہیں، برائے کرم ایڈ بلاک بند کر دے، شکریہ!