127,000 پاکستانی 2 ماہ میں نوکری کیلئے ملک چھوڑ گئے۔
2023 کے پہلے دو مہینوں میں 127,000 سے زائد پاکستانی بہتر معاشی امکانات کی تلاش میں بیرون ملک چلے گئے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری تک یعنی پہلے دو ماہ کے دوران 127,400 پاکستانیوں نے ملک چھوڑا۔
اعدادوشمار کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری اور فروری میں ملک چھوڑنے والوں میں سے 52,398 مزدور تھے جب کہ 29,989 ڈرائیور تھے۔ ملک چھوڑنے والوں میں 1,396 انجینئرز، 1,257 اکاؤنٹنٹ، 549 ڈاکٹرز اور 241 اساتذہ بھی شامل تھے۔
مجموعی طور پر 61,321 افراد سعودی عرب، 27,501 متحدہ عرب امارات، 13,700 قطر اور 11,060 پاکستان سے عمان چلے گئے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ ڈیٹا ان لوگوں سے متعلق ہے جنہوں نے بیورو میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ وہ لوگ جو تعلیم کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں یا مطابل طرقیوں جیسے کہ براہ راست امیگریشن کے ذریعے اس رپورٹ میں شامل نہیں ہیں۔
سال 1971 میں بیورو کے آغاز کے بعد سے، 10 ملین سے زیادہ اوورسیز پاکستانی کو بیرون ملک روزگار فراہم کیا گیا ہے جو کہ بیورو آف ایمگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔
سال 2015 کے دوران سب سے زیادہ پاکستانی (946,571) روزگار کے حصول کیلئے بیرون ملک گئے۔